عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم
سوال نمبر: 21894
میرے پاس بہت سارے اخبار اور کتابیں ہیں جن پر خانہ کعبہ کی تصویر اور قرآنی آیات اور احادیث چھپی ہوئی ہیں۔ میں یہ معلوم کرنا چاہتاہوں کہ میں ا ن اخباروں کو کیسے ٹھکانے لگاؤں، کیا میں ان کو جلا دوں یا کیا کروں؟

جواب نمبر: 21894
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(د): 692=543-5/1431
بہتر تو یہ ہے کہ کسی گتّہ میں پیک کرکے زمین کھود کر دفن کردیں، اگر اس میں دشواری ہو تو جلانے کی بھی گنجائش ہے، اس کی راکھ کسی کیاری گملے وغیرہ میں ڈالدیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند