• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 10605

    عنوان:

    قرآن کریم کی تلاوت کمپیوٹر پر کرنے کے بارے میں آپ کا جواب ملا۔ آپ نے بتایا کہ کمپیوٹر کی اسکرین کو چھوئے بغیر وضو بنا تلاوت کرسکتے ہیں ۔ اب سرکو ڈھانکنا ظاہری اعضا کے خلاف ہے۔ تو کیا کمپیوٹر پر تلاوت اگر سر کو ڈھانکے بغیر کوئی کرتا ہے تو اس کی تلاوت کے ثواب میں کمی آئے گی؟ کیا وہ شخص بغیر سر کو ڈھانکے (ٹوپی کو پہنے بغیر) تلاوت کرنے پر گناہ گار ہوگا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 10605

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 161=145/ ل

    تلاوت قرآن کرتے وقت سر کوڈھانکنا آداب میں سے ہے اورادب کے ترک کرنے سے گناہ نہیں ہوتا، اس لیے بہتر یہ ہے کہ اس وقت سر ڈھانک لیا جائے لیکن اگر کوئی شخص بغیر سر ڈھانکے تلاوت کرے تو وہ گنہ گار نہیں ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند