عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم
سوال نمبر: 17288
کیا
اگر کوئی مسجد میں قرآن پڑھ رہا ہو اور کوئی آکر مسجد میں سلام کرے قرآن پڑھنا روک
کرکے جواب دینا چاہیے یا قرآن پڑھنا جاری رکھنا چاہیے اور جواب نہیں دینا چاہیے؟
کیا
اگر کوئی مسجد میں قرآن پڑھ رہا ہو اور کوئی آکر مسجد میں سلام کرے قرآن پڑھنا روک
کرکے جواب دینا چاہیے یا قرآن پڑھنا جاری رکھنا چاہیے اور جواب نہیں دینا چاہیے؟
جواب نمبر: 1728801-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ل):1792=1434-11/1430
قرآن مجید کی تلاوت کرنے والے کو سلام کرنا مکروہ ہے، نیز اس پر سلام کا جواب دینا ضروری نہیں، کما في الدر المختار والشامي۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
تقریر میں قرآن کی آیت پڑھنا
5523 مناظرکیا یہ بات سچ ہے کہ قرآن شریف کی کچھ آیتیں جوکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کی گئی تھیں ،صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین ان آیات کو پڑھا کرتے تھے لیکن بعد میں اللہ تبارک و تعالی نے ان آیتوں کو قرآن کریم سے ہٹا دیا، تاہم ان آیتوں کا حکم اب بھی باقی ہے۔ اب میرا سب سے پہلا سوال یہ ہے کہ کیا یہ بات سچ ہے؟ (2) اگر یہ آیتیں قرآن کریم سے ہٹا دی گئی تھیں تو ان آیتوں کے بدلے میں دوسری بہتر آیتیں کیوں نہیں نازل ہوئیں؟ (3) تیسرے یہ کہ جب ان آیتوں کا حکم قیامت تک کے لیے تھا تو قرآن کریم سے ان کے الفاظ کیوں ہٹا دئے گئے؟ میں نے سنا ہے کہ آیت رجم اس طرح کی آیتوں کی ایک مثال ہے۔ آیت رجم صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین تلاوت فرمایا کرتے تھے تاہم بعد میں یہ منسوخ کردی گئی اورقرآن کریم سے ہٹا دی گئی۔ تاہم قیامت تک ان لوگوں کے لیے جو زنا کا ارتکاب کریں گے اور شادی شدہ بھی ہوں گے رجم کا حکم باقی رہے گا۔
6134 مناظرمجھے رسم آمین کے سلسلہ میں آپ کی رہنمائی کی ضرورت ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ میرے ایک کزن نے کچھ دنوں پہلے الحمد للہ قرآن حفظ کیا ہے۔ اب ان کے والدین چاہتے ہیں کہ قرآن حفظ کرنے کی خوشی میں آمین کی جائے۔ اور اس میں تمام رشتہ داروں کو دعوت دی جائے۔ جس میں مستورات کے لیے الگ اور مردوں کے لیے الگ خاص پردے کا انتظام کیا جائے، یہاں تک کہ کھانا کھلانے کے لیے عورت ویٹر رکھی جائے۔ اور قرآن حفظ کرنے والے کی دستار بندی کی جائے۔ کیا دین کی تمام باتوں کا خیال کرتے ہوئے ہم رسم آمین کرسکتے ہیں یا یہ فضول خرچی اور دکھاوا ہوگا؟
5157 مناظرمیں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ قرآن کو سمجھنے کے لیے ہمیں اس کا ترجمہ آنا چاہیے؟ کیا قرآن کا ترجمہ سیکھنے کے لیے کوئی اچھی کتاب ہے جس سے ہم استاد کے بغیر بھی سیکھ سکیں؟
5182 مناظرراجح قول کے مطابق اصحاب کہف کے کیا نام ہیں؟(۲)مختلف کتابوں میں اصحاب کہف کے مختلف نام کیوں مذکور ہیں؟ (۳)کیا اصحاب کہف کے نام اور ان ناموں کے فائدے حدیث میں مذکور ہیں؟
40252 مناظر