• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 605569

    عنوان:

    اذان کے وقت قرآن كی تلاوت کرنا

    سوال:

    ایک انسان قرآن کی تلاوت کر رہا ہو، اس دوران اذان شروع ہو جائے تو کیا تلاوت چھوڑ کر اذان کا جواب دینا واجب یا اولیٰ ہے ؟

    جواب نمبر: 605569

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:975-625/sd=12/1442

     صورت مسئولہ میں تلاوت موقوف کرکے اذان کا جواب دینا واجب تو نہیں ہے ؛ البتہ اولی ہے ۔( رد المحتار : ۳۹۸/۱، دار الفکر، بیروت )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند