عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم
سوال نمبر: 170208
جواب نمبر: 170208
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:877-710/sn=9/1440
”تنویر المقیاس فی تفسیر بن عباس“کے نام سے جو کتاب آج کل مارکیٹ میں دستیاب ہے، جومحمد بن مروان السدی عن محمدبن السائب الکلبی عن ابی صالح عن ابن عباس الخ کی سند سے مروی ہے ، یہ کتاب مستند نہیں ہے۔(دیکھیں:علوم القرآن ،ص:458،ط:کراچی)اس میں موجود روایات کا دیگر معتبر روایات سے مقارنہ کے بغیر حوالہ نہ دینا چاہئے،ایک مفتی صاحب نے آپ کو جو بات بتلائی ہے ان سے کہ دیں کہ تخریج احیاء علوم الدین میں کس مقام پر یہ بات لکھی ہے ،اس کا مکمل حوالہ دیں،اگر مکمل عبارت نقل کردیں تو بڑا اچھا ہو؛ تاکہ اس پر غور کیا جا سکے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند