• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 67513

    عنوان: قرآن کریم کی سورتوں کے فضائل کے سلسلے میں کوئی کتاب بتادیں

    سوال: قرآن میں بہت سی سورتیں ہیں ، سب کے اپنے کچھ فضائل اور فائدے ہیں ، تو کیا کوئی کتاب ایسی ہے جس میں اس کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا ہو کہ کس آیت کی کیا فضیلت ہے ؟ میں آپ سے ایسی کتاب کا نام جاننا چاہتاہوں۔ جزاک اللہ ۔

    جواب نمبر: 67513

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 989-955/sd=11/1437 قرآن کریم کی سورتوں کے فضائل سے متعلق کوئی خاص کتاب تو ہماری نظر سے نہیں گذری؛ ہاں قرآن کریم کی مشہور تفسیر ”معارف القرآن“ (موٴلفہ: حضرت مفتی شفیع صاحب) میں قرآن کی سورتوں کے خاص فضائل ذکر کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند