• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 66819

    عنوان: کیا مولانا کے سامنے قرآن مکمل کرنا ضروری ہے؟

    سوال: کیا مولانا کے سامنے قرآن مکمل کرنا ضروری ہے؟ میں ایک مفتی صاحب کے پاس پورا قرآن پڑھنے کی کوشش کررہاہوں، کچھ پریشانیوں کی وجہ سے اپنے استاذ کو رکوع سنانے کے لیے وقت نہیں مل رہاہے تو مجھے کیا کرنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 66819

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 891-802/SD=10/1437

    اللہ تعالی آپ کی پریشانی کو دور فرمائے، آپ وقت نکالنے کی کوشش کریں، قرآن پاک پڑھنے کی توفیق کا ملنا اللہ کی طرف سے بڑا انعام ہے، آپ کوئی بھی شکل بنا کر اس کے لیے ضرور وقت نکالیں، کسی عالم کے سامنے پورا قرآن پڑھنا ضروری تو نہیں ہے؛البتہ قرآن پاک کو صحیح پڑھنا ضروری ہے، اس کے لیے اگر پورا قرآن پاک کسی عالم کے سامنے پڑھ لیا جائے، تو بہت بہتر ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند