• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 49017

    عنوان: قرآن کریم کی کلاس میں جب کہ دوسری طالبات قرآن سنا رہی ہوں تو کیا میں اپنی معمول کی تلاوت کرسکتی ہوں یا قرآن سننا ضروری ہے ؟

    سوال: قرآن کریم کی کلاس میں جب کہ دوسری طالبات قرآن سنا رہی ہوں تو کیا میں اپنی معمول کی تلاوت کرسکتی ہوں یا قرآن سننا ضروری ہے ؟ کیوں کہ میں نے حدیث پڑھی ہے کہ قرآن کا سننا واجب ہے اور پڑھنا سنت ہے؟طالبات قرآن بلند آواز سے سنا رہی ہوتی ہیں؟

    جواب نمبر: 49017

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1543*1029/L=1/1435-U قرآن کریم کی کلاس میں اگر کوئی طالبہ قرآن سنارہی ہو تو آپ اپنی معمول کی تلات کرسکتی ہیں،ایسی صورت میں آپ پر قرآن کا سننا ضروری نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند