• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 158675

    عنوان: فون کو بیت الخلا میں لے کر جانا کیسا ہے جبکہ قران اور حدیث کی کتابیں فون میں موجود ہوں؟

    سوال: فون کو بیت الخلا میں لے کر جانا کیسا ہے جبکہ قران اور حدیث کی کتابیں فون میں موجود ہوں؟

    جواب نمبر: 158675

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: -520-415/sd=10/2/439

     اگر فون کھلا ہوا نہیں ہے ، تو بیت الخلاء میں اس کو لے کرجانے میں مضائقہ نہیں ، خواہ اس میں قرآن و حدیث کی کتابیں موجود ہوں ، تاہم اگر کوئی ادباً احتیاط کرے ، تو بہتر ہے ۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند