• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 609076

    عنوان:

    قرآن خوانی پر لی گئی اجرت کی تلافی

    سوال:

    سوال : یہ قرآن خوانی کے ذریعہ محض تلاوت قرآن پر لئے ہوئے پیسے جو کہ حرام ہیں ، اگر کوئی اس کی تلافی کرنا چاہتے ہیں تو اس کی کیا صورت ہوسکتی ہے از راہ شرع مطلع فرمائیں مہربانی ہوگی۔

    (نوٹ) ۔جبکہ بظاہر تلافی کی صورت ممکن نہیں ہے ، کیونکہ طویل زمانے سے اس گناہ میں مبتلا تھا، کوئی ایک دو نہیں ہیں کہ ان کو ا ن کا پیسہ واپس کیا جائے ، بلکہ سینکڑوں ہزاروں ہیں جو نہ معلوم ہیں۔

    اب اس صورت میں کیا کریں۔

    جواب نمبر: 609076

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 812-564/H=06/1443

     توبہ استغفار کا اہتمام کرے اور جس قدر رقم اس پر لی ہو اس کا محتاط اندازہ لگالیں پھر جس کو واپس کرسکتے ہوں اس کو واپس کردیں جس کو واپس کرنے کی کوئی صورت نہ ہو تو اس کی رقم کو غرباء فقراء مساکین محتاجوں پر صدقہ کردیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند