عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم
سوال نمبر: 152193
جواب نمبر: 152193
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 886-724/D=9/1438
سجدہٴ تلاوت آیت سجدہ پڑھنے کے فوراً بعد کرلینا چاہئے بشرطیکہ مکروہ وقت نہ ہو۔ تاخیر کرنا ٹھیک نہیں ہے اور اگر تاخیر کرنے کیوجہ سے وہ بالکل ہی رہ گیا تو چھوڑنے کا گناہ بھی ہوگا اور تاخیر کرنے کا بھی ۔
سجدہٴ تلاوت میں تکبیر کہتے ہوئے سجدے میں جائے اور سجدہ کی تسبیح سبحان ربي الأعلی تین یا پانچ یا سات مرتبہ کہے پھر تکبیر کہتے ہوئے اُٹھ جائے۔ بس سجدہ تلاوت ادا ہوگیا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند