• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 605056

    عنوان:

    گھر میں قرآن مجید کو بغیر جزدان کے رکھنا ؟

    سوال:

    محترم میرا سوال یہ ہے کہ گھر میں قرآن مجید کو بغیر جزدان کے رکھنا چاہیے یا نہیں براہ کرم جواب دیں۔اگر وضو کے لیے پھر بعد میں یاد آیا کہ مسح کرنا بھول گیا تو کیا پھر سے وضو کرنا ہوگا۔

    جواب نمبر: 605056

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1075-836/B=12/1442

     گھروں میں بغیر جزدان کے بھی قرآن پاک رکھ سکتے ہیں لیکن جہاں رکھیں وہ عزت و احترام کی جگہ ہونی چاہئے۔ اگر مسح بھول گیا تو بعد میں یاد آنے پر اگر صرف مسح کرلیا تو بھی کافی ہے۔ پھر سے دوبارہ وضو بھی کرسکتا ہے۔ دونوں طریقے صحیح ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند