• عقائد و ایمانیات >> قرآن کریم

    سوال نمبر: 51188

    عنوان: جمعرات کو قرآن پاک کا ختم كرنا

    سوال: حضرت میرا سوال یہ ہے کہ ہم کچھ طالب علم اپنے قریبی مسجد میں درس حاصل کررہے ہیں او ر صبح کے وقت ہم قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہیں ایک دن ایک ساتھی نے مشورہ دیا کہ ہر جمعرات کو قرآن پاک کا ختم کریں گے۔ تو اب ہم اسی طرح کررہے ہیں ہر جمعرات کو اللہ پاک کے فضل سے ختم قرآن پاک ہو رہا ہے۔ آپ سے یہ پوچھنا تھا کہ یہ عمل کیسا ہے؟ اور ہم اس کاثواب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم، صحابہ کرام، شہداء، صدیقین اور اپنے قریبی رشتہ داروں کو کراتے ہیں، تو براہ مہربانی مجھے بتا دیں کہ یہ عمل کیسا ہے، حالانکہ ہمارا کوئی اور مقصد نہیں ہے۔

    جواب نمبر: 51188

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 573-488/H=4/1435-U جمعرات کی تعیین اورختم قرآن پاک کی تخصیص کرنا درست نہیں، روزانہ جو شخص جس قدر چاہے بشاشت کے ساتھ پڑھ کر تنہا تنہا ثواب پہنچانے کا اہتمام کیا کرے، یہ طریقہ اسلم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند