متفرقات >> تصوف
سوال نمبر: 20531
مفتی صاحب مجھ کو کسی مستند کتاب کانام بتادیں جو دل سے متعلق مختلف معاملات جیسے تکبر، ریا، صبر، تواضع وغیرہ سے متعلق ہوں؟ میں جاننا چاہتا ہوں کہ کب ریاء، تکبر، بے صبری وغیرہ امور واقع ہوتےہیں اورکب نہیں واقع ہوتے؟ نیز آپ مجھ کو ایسی کتاب کا نام بھی بتادیں جس میں تصوف کی بہت ساری اصطلاحات مذکور ہوں؟

جواب نمبر: 20531
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ھ): 533=419-3/1431
قُوتُ القُلوب (ب) التکشف في مہمات التصوف (ج) شریعت وطریقت کا تلازم (د) تاریخِ مشایخ چشت کا مطالعہ کریں باقی یہ امر قابلِ لحاظ ہے کہ یہ فن مطالعہ سے قابو میں نہیں آتا، آسان صورت یہ ہے کہ کسی متبع سنت شیخ کامل کی مصاحبت کو اختیار کرلیں اور ان کی ہدایات کو حرزِ جان بنائیں تو ان شاء اللہ بہت جلد فائدہ کثیرہ ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند