• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 154485

    عنوان: مجھے اپنی بات پر اعتماد نہیں رہتا اور اپنی بات کو ثابت نہیں کر پاتا ہوں

    سوال: حضرت، میرا ذہن کافی منتشر رہتا ہے، مجھے اپنی بات پر اعتماد نہیں رہتا اور اپنی بات کو ثابت نہیں کر پاتا ہوں، براہ کرم رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 154485

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1395-1328/sn=1/1439

    پریشان نہ ہوں، آپ کسی متبع سنت شیخ سے اپنا اصلاحی تعلق قائم کرلیں، نیز ”یَا قَویُّ“ اور ”الماجِدُ“ کا ورد کثرت سے کیا کریں، ان شاء اللہ یہ کیفیت جاتی رہے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند