• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 164050

    عنوان: مجھے بہت سی چیزیں بھول جاتی ہیں، مجھے كوئی حل بتائیں

    سوال: مجھے چیزیں بھول جاتی ہیں۔ میں مطالعہ کروں تو یاد تو رہتا ہے لیکن بھول جاتا ہے۔ ویسے میں عالمہ بھی ہوں۔ اور لگتا بھی نہیں کہ میں ہوں۔ بہت پریشان ہو۔ بہت کوشش کرتی ہوں عمل کروں عمل کروں۔ لیکن کیسے؟ براہ کرم، مجھے کوئی حل بتادیں، بہت ذہنی دباوٴ میں ہوں۔

    جواب نمبر: 164050

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1268-1159/M=11/1439

    بھول جانا (نسیان) انسانی عوارض میں سے ہے، ہرایک کے ساتھ یہ پیش آتا ہے اس معاملے کو لے کر بہت زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں اور آپ تو ماشاء اللہ عالمہ ہیں آپ اپنے علم کی روشنی میں اس کا حل خود بھی سمجھ سکتی ہیں، نسیان (بھول) پیدا کرنے والی چیزوں سے بچیں، مطالعہ کرکے اس کو دہرالیا کریں، تلاوت قرآن اورمسواک کا اہتمام کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند