• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 36010

    عنوان: بیعت کس وقت ضروری ہے (۲)اور کون شخص بیعت کرسکتاہے؟ (۳)کیوں کہ بعض بزرگ لوگ، لوگوں کو بیعت نہیں کرواتے ہیں ، اس کی کیا وجہ ہے؟ تفصیلی جواب کا مشکور ہوں گا۔

    سوال: (۱)بیعت کس وقت ضروری ہے (۲)اور کون شخص بیعت کرسکتاہے؟ (۳)کیوں کہ بعض بزرگ لوگ، لوگوں کو بیعت نہیں کرواتے ہیں ، اس کی کیا وجہ ہے؟ تفصیلی جواب کا مشکور ہوں گا۔

    جواب نمبر: 36010

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 27=21-1/1433 (۱) اگرکوئی شخص ایسے حال میں ہو کہ بغیر کسی متبع سنت شیخ کامل سے بیعت کے اپنی اصلاح کی کوئی صورت اس کو نظر نہ آتی ہو اس وقت اس کے حق میں بیعت ضروری ہے۔ (۲) جو شخص کسی صاحب نسبت کامل بزرگ کی خدمت میں رہا ہو اتباعِ سنت کو حرزِ جان بناچکا ہو، تقویٰ وطہارت سے آراستہ ہو ، دوسروں کی اصلاح کے طُرُق سے واقف ہو، متبع سنت شیخ کامل نے اس کو بیعت کرنے کی اجازت دی ہو وہ شخص بیعت کرسکتا ہے۔ (۳) اگر کوئی بزرگ کسی کو کسی خاص وجہ سے بیعت نہ کرے یا بیعت نہ ہونے کا کسی کو مشورہ دے تو اس میں بھي کچھ مضائقہ نہیں کیونکہ اصل مقصود اصلاح ہی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند