• متفرقات >> تصوف

    سوال نمبر: 606446

    عنوان:

    درود ِِ ابراہیمی کے علاوہ کبھی کبھی دوسرے درود پڑھنا؟

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان کرام و شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں : نماز میں جو درود ابراہیمی پڑھا جاتا ہے اللہم صل علی محمد وعلی آل محمد کما صلیت علی ابراہیم وعلی آل اِبراھیم اِنک حمید مجید اللہم بارک علی محمد وعلی آل محمد کما بارکت علٰی اِبراھیم وعلی آل اِبراھیم اِنک حمید مجید وہ یہ ہے پر میں نے فضائل اعمال میں دیکھا ہے دوسرا درود ابراہیمی وہ یہ ہے اللہم صل علی محمد وعلی آل محمد کما صلیت علی ابراہیم انک حمید مجید اللہم بارک علی محمد وعلی آل محمد کما بارکت علی ابراھیم انک حمید مجید اب میرا سوال یہ ہے کی مجھے یہ درود شریف آسان لگتا ہے پڑھنے میں اور میرا نماز کے علاوہ اسی کا معمول بن گیا ہے پڑھنے کا اور مجھے یہ درود شریف پسند بھی ہے اچھا لگتا ہے پڑھنے میں اور سکون سا محسوس ہوتا ہے اسکو پڑھنے میں کیا میں اسکو نماز میں بھی پڑھ سکتا ہوں بس اس میں وعلی آل اِبراھیم نہیں ہے باقی پورا درود ابراہیمی ہے اب مجھے عادت بن گء ہے پڑھنے کی کیا حکم ہے ؟ میرے لئے اب آپ ہی فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 606446

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 210-138/H=02/1443

     نماز میں اول الذکر درودِ ابراہیمی پڑھتے ہیں یہ عمل صحیح ہے علاوہ نماز کے ثانی الذکر درود پڑھتے رہیں اس میں کچھ حرج نہیں ہے کبھی کبھار دوسرے صیغے اور دیگر الفاظ والے جو درود و سلام فضائل درود شریف میں ہیں ان کو پڑھ لیا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند