• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 603094

    عنوان:

    رفع سبابہ کا سنّت طریقہ

    سوال:

    رفع سبابہ کا سنّت طریقہ کیا ہے ؟ برائے کرم احادیث کی روشنی میں مسئلہ بیان فرمائیں۔جزاکم اللہ

    جواب نمبر: 603094

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 532-420/D=07/1442

     قعدہ میں تشہد پڑھتے ہوئے جب اشہد ان لا إلہ إلا اللہ پر پہونچے تو لا إلہ پر سبابہ سے اشارہ کرے اور إلا اللہ پر گرادے تاکہ انگلی کا رفع نفی پر دلالت کرے اور انگلی کا گرانا اثبات توحید پر دلالت کرے۔

    عن ابن عمر رضی اللہ عنہما قال کان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اذا قعد فی التشہد وضع یدہ الیسری علیٰ رکبتہ الیسریٰ، ووضع یدہ الیمنی علی رکبتہ الیمنی وعقد ”ثلاثة وخمسین“ واشار بالسبابة وفسّر العقد المذکور بان یعقد الخنصر والبنصر والوسطی (الصیح مسلم، باب صفة الجلوس فی الصلاة: 2/90)

    وفی القہستاني: وعن اصحابنا جمیعا أنہ (رفع السبابة) سنة، فیخلق إبہام الیمنی ووسطاہا ملصقا رأسہا برأسہا، ویشہد بالسبابة (الدر مع الرد: 2/217، زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند