عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک
سوال نمبر: 609406
مسلک اہل حدیث کب وجود میں آیا؟
اہل حدیث حضرات یے دعویٰ کرتے ہیں کہ ہم صحابہ کے زمانے سے ہیں اور اس پر تفسیر ابن کثیر کے اور تدریب الراوی وغیرہ کے حوالے دیتے ہیں ان دلائل کی کیا حقیقت ہے اور اہل حدیث کب سے ہیں مدلل جواب دیں۔
جواب نمبر: 609406
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 865-712/L=7/1443
سابقہ ادوار میں اہل حدیث کا لقب کسی فروعی مسلک کے لیے نہیں ؛ بلکہ حدیث پڑھنے پڑھانے والوں کے لیے ہوتا تھا، حدیث سے شغف ركھنے والوں كو ‘‘اہلِ حدیث’’ كہا جاتا تھا ، خاص ایك مسلكی شناخت كے طور پر اس طبقہ كا تعارف ۱۸۵۷ ء كے بعدہوا۔انظر للتفصیل:( محاضرہ رد غیر مقلدیت/1/23/24)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند