• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 63793

    عنوان: کیا امام ابو حنیفہ کی تمام کتابیں دستیاب ہیں؟کیا بازار میں ہیں؟ کیا اردو میں اس کا ترجمہ ملے گا ؟

    سوال: کیا امام ابو حنیفہ کی تمام کتابیں دستیاب ہیں؟کیا بازار میں ہیں؟ کیا اردو میں اس کا ترجمہ ملے گا ؟

    جواب نمبر: 63793

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 369-303/D=5/1437 امام اعظم ابوحنیفہ رحمہ اللہ بڑے صاحب علم تھے انھیں قرآن وحدیث فقہ کا بہت گہرا اور وسیع علم حاصل تھا، اس لیے ان کے شاگردوں نے ان کی بہت ساری باتیں کتابوں میں جمع کردی ہیں،مثلاً امام محمد بن الحسن الشیبانی جو امام صاحب کے ہونہار شاگرد تھے نے بڑی بڑی کتابوں میں فقہی مسائل کی ان کی بہت ساری باتیں لکھ دی ہیں۔ چند کتابیں ایسی ہیں کہ ان کے تالیف کی نسبت امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کی طرف کی گئی ہے، جو ان کے شاگردوں کے ذریعہ جمع ہوئی ہے۔ (۱) المسند فی الحدیث (۲) الفقہ الأکبر (۳) المقصور فی التعریف (۴) وصیة الإمام أبی حنیفة، لتلمیذہ یوسف (۵) وصیة أبی حنیفة لابنہ حماد (۶) مجادلة لأحد الدہریین (۷) القصیدة النعمانیة (۸) تفسیر سورة الکوثر (۹) فتاوی أبی حنیفة ومحمد بن الحسن الشیبانی (۱۰) دعاء أبی حنیفة النعمان (۱۱) المخارج فی الفقہ (۱۲) رسالة إلی عثمان البَتّی (۱۳) کتاب الرد علی القدریة (۱۴) کتاب العالم والمتعلم اردو ترجمہ شاید دو ایک کتابوں کا مل جائے، مکتبہ تجاریہ سے معلوم کرلیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند