• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 29216

    عنوان: بات کچھ اس طرح ہے کہ ہمارے شہر میں آج کل غیر مقلدین کی تعداد بڑھ رہی ہے ، یہ لوگ ہماری تبلیغی جماعت اور دوسرے لوگوں کو پریشان کرتے ہیں ،کہتے ہیں کہ تیری نماز غلط ہے، تیر ا یہ طریقہ غلط ہے۔ براہ کرم، آپ مجھے کچھ مستندکتابوں کے نام لکھ دیں تاکہ ان کو پڑھ کر نفع پہنچے اور ان غیر مقلدین کی اصلیت سمجھ میں آجائے ، نیز ایسی کتاب کا نام بتائیں جس میں مسئلہ ردفع یدین پر اچھی خاصی بحث ہو اور ہمارے لیے نفع بخش ہو ، ایسی کتاب کا نام ضرور لکھ دیں۔ اور غیر مقلدوں کی ایسی کتاب جس میں ان کے ایسے گندے مسائل لکھے ہوں جس کو پڑھ کر لوگ کو پتا چل جائے کہ یہ کہاں تک حدیث پر عمل کرتے ہیں۔ شکریہ!

    سوال: بات کچھ اس طرح ہے کہ ہمارے شہر میں آج کل غیر مقلدین کی تعداد بڑھ رہی ہے ، یہ لوگ ہماری تبلیغی جماعت اور دوسرے لوگوں کو پریشان کرتے ہیں ،کہتے ہیں کہ تیری نماز غلط ہے، تیر ا یہ طریقہ غلط ہے۔ براہ کرم، آپ مجھے کچھ مستندکتابوں کے نام لکھ دیں تاکہ ان کو پڑھ کر نفع پہنچے اور ان غیر مقلدین کی اصلیت سمجھ میں آجائے ، نیز ایسی کتاب کا نام بتائیں جس میں مسئلہ ردفع یدین پر اچھی خاصی بحث ہو اور ہمارے لیے نفع بخش ہو ، ایسی کتاب کا نام ضرور لکھ دیں۔ اور غیر مقلدوں کی ایسی کتاب جس میں ان کے ایسے گندے مسائل لکھے ہوں جس کو پڑھ کر لوگ کو پتا چل جائے کہ یہ کہاں تک حدیث پر عمل کرتے ہیں۔ شکریہ!

    جواب نمبر: 29216

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 246=136-2/1432

    ”مطالعہٴ غیرمقلدیت“ موٴلفہ مولانا امین صفدر صاحب اکاڑوی ”محاضرہ رد غیرمقلدیت“ از مولانا مفتی راشد صاحب اعظمی استاذ دارالعلوم دیوبند، ”مجموعہٴ رسائل“ رفع یدین اور نماز کے دیگر اختلافی مسائل کے لیے مفتی جمیل احمد صاحب نذیری کی کتاب ”رسولِ اکرم کا طریقہٴ نماز“ کا مطالعہ کریں، یہ کتابیں بہت مفید ثابت ہوں گی، یہ تمام کتب دیوبند کے کتب خانوں میں دستیاب ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند