• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 602965

    عنوان: کیا کسی امام کی تقلید کرنا شرک ہے ؟

    سوال:

    کیا کسی امام کی تقلید کرنا شرک ہے ؟ہمارے ہاں کچھ لوگ یہ بات کرتے ہیں کہ جیسے آپ مرد ہو ویسے وہ بھی مرد تھے آپ ان کی تقلید کیوں کرتے ہو،شریعت کی روشنی میں رہنمائی فرماکر عنداللہ ماجورہوں ۔

    جواب نمبر: 602965

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:515-317/sd=6/1442

     ائمہ اربعہ میں سے کسی ایک متعین امام کی تقلید شرک نہیں ہے؛ بلکہ واجب اور ضروری ہے، اس سلسلے میں تفصیلی دلائل اور شبہات واعتراضات کے مدلل ومحقق جواب کے لیے حضرت مولانا مفتی تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم کی کتاب: تقلید کی شرعی حیثیت کسی عالم دین سے سمجھ کر سن لینی چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند