عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک
سوال نمبر: 41564
جواب نمبر: 4156401-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1522-1040/H=10/1433 آپ کو کسی نے بہکادیا ہوگا؟ اس لیے کہ حنفی حضرات جہاں جہاں دلائل سے رفع یدین کرنا راجح سمجھتے ہیں وہاں وہاں کرتے ہیں اور جہاں جہاں دلائل کی روشنی میں نہ کرنا ان کے نزدیک راجح ہے وہاں وہاں نہیں کرتے، معلوم نہیں آپ نے کسی حنفی مسلمان کو کبھی تکبیر تحریمہ، قنوت وتر اور عیدین میں تکبیرات زوائد میں رفع یدین کرکے نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا ہے یا نہیں؟
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
سب
ائمہ ٹھیک ہیں تو اتنے بڑے اختلاف کیوں ہیں۔ جس سے ایمان کے فاسد ہونے کا خدشہ
ہوتا ہے ۔ مثلاً طلاق، نکاح کیسے ممکن ہے کہ طلاق ور نکاح میں اتنے بڑے اختلاف کے
باوجود اپنی جگہ ٹھیک ہیں۔ ایک امام کے نزدیک نکاح والدین کی مرضی کے بنا جائز اور
دورسے کے نزدیک ناجائز اور حرام (یعنی ایمان فاسد اور پوری زندگی گناہ) اگر لڑکا
یا لڑکی بالغ دونوں جو والدین کی مرضی کے بنا نکاح کریں اور وہ دونوں میں سے ایک
حنفی دوسرا شافعی مسلک کے پیروکار ہوں) اسی طرح طلاق ایک امام کے نزدیک تین طلاقیں
ایک ہی وقت میں ہوجائیں اس کے بعد علاحدگی واجب جب کہ دوسرے امام کے نزدیک تین
طلاقیں ایک وقت میں ایک ہی طلاق ہوتی ہے، اس کی وجہ سے لوگ اپنی آسانی کے لیے اپنی
مرضی کے ائمہ کی پیروی کو ترجیح دیتے ہیں، جہاں ان ائمہ نے دین میں آسانی کے لیے
شرعی مسائل بیان کیے، وہاں پر اختلافی مسائل دے کر مشکلات بھی پیدا کردی ہیں۔ جو
جہنم کا ذریعہ بھی بن سکتی ہیں، برائے کرم مفتی صاحب آج کے دور میں ہم کیا کریں۔
نکاح اور طلاق کے بارے میں قرآن اور احادیث کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔
میرا سوال ہے کہ آپ کے یہاں خبر واحد ظنی ہوتی ہے علم یقین کا فائدہ نہیں دیتی۔ اس طرح آپ بہت ساری صحیح حدیثوں کو رد کرکے اپنے حنفی مسلک کو بچا لیتے ہیں جب کہ اہل الرائے کے بہت بڑے امام ابو حنیفہ بھی تو واحد ہیں، تو ان کی باتیں آپ کے نزدیک قطعی اور یقینی کیسے ہو گئی؟
1574 مناظررفع سبابہ کا سنّت طریقہ
8346 مناظرکیا چار مذہب حنفی، شافعی، مالکی، حنبلی کی اقتداء کرنا ضروری ہے؟ (۲) کیا میلاد النبی ﷺ منا سکتے ہیں؟ منا سکتے ہیں تو دلیل بتائیں، اور اگر نہیں منا سکتے تو بھی دلیل بتائیں؟ برائے کرم میرے اس سوال کا جواب ذرا جلدی دیں، مہربانی ہوگی۔
1998 مناظرچاروں اماموں کی اسلام میں کیا پوزیشن ہے؟ کیا ان چاروں اماموں کی تقلید ایک ہی وقت میں واجب ہے؟ کیا ہرامام کی پیروی میں اپنی مرضی سے ہوسکتی ہے، مثلاً جو بات آسان ہو اس کی تقلید کرلی جائے؟ اختلافی مسائل میں کس امام کی پیروی کرنی چاہیے۔ اسلامی فقہ کی دین اسلام میں کیا پوزیشن ہے؟ اس پر عمل واجب ہے کیا؟ کسی اسلامی ملک میں آئین اور قانون کی کیا حیثیت ہے؟ سب سے بڑا امام کون ہے؟ کیا یہ ایک دوسرے کے استاذ شاگرد بھی ہیں؟
3716 مناظررفع یدین حدیث کی چھ صحیح کتابوں میں ملتا ہے اور یہ سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔ تو پھر جولوگ رفع یدین کرتے ہیں اور جو نہیں کرتے، توہمارے اوپر کیا حکم ہے؟
1235 مناظرمسئلہ یہ ہے کہ ایک
لڑکے کو ایک لڑکی پسند ہے مگر اس لڑکے کی امی نے اس لڑکے کو صرف ایک مرتبہ دودھ
پلایا ہے۔ تو حنفی مسلک میں یہ نکاح حرام ہے جب کہ دوسرے مسلک میں گنجائش ہے خاص
کر اہل حدیث میں اس لیے مسلک بدلنے کا پوچھا ہے۔ برائے کرم آپ سے درخواست ہے کہ
مجھے جلد سے جلد جواب دیں، جتنی جلدی ممکن ہو۔ آپ کا خادم محمد حیدر۔حوالہ نیچے
درج ہے:
کیا کوئی شخص اپنا
مسلک، حنفی سے کسی دوسرے میں تبدیل کرسکتاہے؟ فتوی: 955=955/م حنفی مذہب چھوڑکر
دوسرے مذہب کو کیوں اختیار کرنا چاہتا ہے؟ ایسی کون سی ضرورت درپیش ہے؟از:وقار علی
غفرلہ13/6/1430الجواب صحیح:حبیب الرحمن، محمود حسن بلند شہری، فخر الاسلام مفتیانِ
دارالافتاء، دارالعلوم دیوبند
غیرمقلد جو تقلید كو شرك سمجھتا ہو گمراہ ہے
3516 مناظرمیری پیدائش اور پرورش ایک حنفی مسلم گھرانے میں ہوئی تھی۔ میں شافعی مسلک کی پیروی کرنا چاہتا ہوں۔ کیوں کہ بحث و مباحثہ کے بعد اور مختلف بھائیوں سے سن کر میں نے تھوڑا بہت اس بات کا یقین کرلیا ہے کہ نماز میں سورہ فاتحہ کا پڑھنا اوررفع یدین کرنا درست ہے۔ میں ایک دنیادار آدمی ہوں لیکن میں پختہ یقین رکھتاہوں کہ ایک ہی مسلک کی پیروی کرنا درست ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیامسلک کو تبدیل کرنے کی اجازت ہے؟ اگر نہیں ہے، تو کیوں؟ اگر اجازت ہے، تومجھے اس کو تبدیل کرنے کے لیے کیا طریقہ کار اختیار کرنا ہوگا؟برائے کرم میری کچھ کتابوں کی جانب رہنمائی فرماویں جن کا میں اپنے شکوک و شبہات کو رفع کرنے کے لیے مطالعہ کرسکوں۔
1891 مناظرحنفیہ احادیث میں جمع و تطبیق كا راستہ اختیار كرتے ہیں
3489 مناظرچار مسلک جو ہیں کیا یہ خاندانی چیز ہے؟ میرے باپ دادا جس مسلک کے ہیں کیا مجھے بھی اسی مسلک کا رہنا ہوگا؟ یا پھر کسی کو مسلک بدلنے کی اجازت ہے؟ کیا مجھے یہ بتائیں گے کہ چاروں مسلک کی نماز میں کیا چیز مشترک ہے؟
1786 مناظر