• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 30776

    عنوان: میرا سوال یہ ہے کہ میں 22/ سال کا ہوں اور پاکستان کا رہنے والا ہوں، اہل حدیث یا حنبلی مسلک پر عمل کرتاہوں۔ میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا مجھے چاروں امام سے کسی کی اتباع کرنی چاہئے یا نہیں؟اگر ہاں تو کس امام کو تقلید کروں؟براہ کرم، رہنائی فرمائیں۔ 

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میں 22/ سال کا ہوں اور پاکستان کا رہنے والا ہوں، اہل حدیث یا حنبلی مسلک پر عمل کرتاہوں۔ میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا مجھے چاروں امام سے کسی کی اتباع کرنی چاہئے یا نہیں؟اگر ہاں تو کس امام کو تقلید کروں؟براہ کرم، رہنائی فرمائیں۔ 

    جواب نمبر: 30776

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):317=288-3/1432

    جو شخصی مجتہد ہو یعنی اس میں اجتہاد کے تمام شرائط پائے جاتے ہیں، اسے کسی کی تقلید کی ضرورت نہیں۔ اور جو شخص مجتہد نہیں ہے اور کئی سو سال سے کوئی مجتہد دنیا میں پیدا نہیں ہوا۔ لہٰذا ایسے شخص کے لیے ائمہ اربعہ میں سے کسی ایک کی تقلید کرنا واجب ہے، اہل حدیث کا مسلک اختیار کرنا جائز نہیں؛ کیوں کہ وہ لوگ دراصل خواہش نفسانی کا اتباع کرتے ہیں ہیں۔ اور لیبل اہل حدیث کا لگاتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند