• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 603396

    عنوان:

    دوسرے ائمہ كے كن مسائل پر احناف نے فتوی دیا ہے؟

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام کہ دور حاضر میں مزاہب ثلاثہ(مالکی۔شافعی ۔حنبلی ) کے کون کون سے مسائل ہیں کہ جن پر احناف نے فتوی دیا ہو۔ براہ کرم إجمالا اشارہ فرما دیں آپ کی عین نوازش ہوگی ۔

    جواب نمبر: 603396

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 779-592/H=07/1442

     ضرورت شدیدہ کی بنیاد پر مالکیہ سے کچھ مسائل کو لیا ہے جس کی کچھ تفصیل الحیلة الناجزة للحلیلة العاجزة میں مذکور ہے، شافعی حنبلی مسلک سے کچھ مسائل لئے ہیں یا نہیں؟ اس کی تحقیق نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند