• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 35161

    عنوان: چار اماموں میں سے کسی ایک کی تقلید واجب ہے؟(۱) اگر کسی کی بھی تقلید نہ کی جائے تو کیا نقصان ہے ؟ ساتھ یہ بھی بتائیں(۲) کہ چار اماموں سے پہلے لوگ کس کی تقلید کیا کرتے تھے؟

    سوال: چار اماموں میں سے کسی ایک کی تقلید واجب ہے؟(۱) اگر کسی کی بھی تقلید نہ کی جائے تو کیا نقصان ہے ؟ ساتھ یہ بھی بتائیں(۲) کہ چار اماموں سے پہلے لوگ کس کی تقلید کیا کرتے تھے؟

    جواب نمبر: 35161

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 2052=459-1/1433 چاروں اماموں میں سے کسی ایک امام کی تقلید واجب ہے۔ (۲) ترک تقلید میں اتباعِ ہویٰ کا شکار ہونے اور تلفیق جو کہ حرام ہے اس میں مبتلا ہوجانے کا شدید خطرہ ہے۔ (۳) صحابہٴ کرام اور تابعین کی اور یہ حضرات آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تقلید کیا کرتے تھے، اس موضوع پر مختصر کتاب ”دین کی بنیادیں اور تقلید کی ضرورت“ موٴلفہ مولانا مفتی سعید احمد صاحب پالن پوری کا مطالعہ فرمالیں ان شاء اللہ شکوک وشبہات دور ہوکر تشفی تام حاصل ہوجائے گی، یہ کتاب ”مکتبہ حجاز نزد جامع مسجد دیوبند“ سے رابطہ کے قیمتاً منگوالیں، دوسری کتاب ”مطالعہ غیر مقلدیت“ موٴلفہ مولانا امین صفدر صاحب ہیں، تفصیلات موجود ہیں اس کا مطالعہ بھی مفید ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند