عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک
سوال نمبر: 31035
جواب نمبر: 31035
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ھ):666=435-3/1432 (۱) حضرت مولانا محمد اسماعیل صاحب شہید دہلوی رحمہ اللہ صاحبِ نسبت بہت بڑے متبع سنت حنفی عالم تھے، حضرت شاہ ولی اللہ صاحب محدث دہلوی رحمہ اللہ کے پوتے اور حضرت شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی رحمة اللہ تعالیٰ علیہ کے بھتیجے تھے، فتاویٰ رشیدیہ وغیرہ سے اسی طرح ثابت ہے۔ (۲) غیرمقلدین کا یہ نرا دعویٰ ہی دعویٰ ہے ان سے کہو کہ حضرت شاہ مولانا محمد اسماعیل شہید دہلوی رحمہ اللہ کے غیرمقلد قرار دینے کے دعویٰ پر کوئی صحیح اور صریح دلیل پیش کرو، ان شاء اللہ کبھی پیش نہ کرسکیں گے، اسی سے ان کی صداقت کا اندازہ لگالیجیے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند