• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 38479

    عنوان: امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے قول کی حقیقت کیا ہے؟

    سوال: سوال نمبر ۱:میں نے کئی لوگوں سے سنا ہے کہ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ نے یہ کہا ہے کہ" میرا قول اگر قرآن و سنت کے مخالف ہو تو میرا قول چھوڑ دو اور قرآن و حدیث پر عمل کرو"کیا یہ واقعی ان کا قول ہے؟؟؟ یہ کیسے ثابت ہے کہ یہ امام صاحب کا قول ہے؟سوال نمبر ۲:کیا امام صاحب نے کبھی یہ فرمایا ہے کہ میری تقلید کرو۔؟

    جواب نمبر: 38479

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1061-885/B=6/1433 حافظ ابن عبد البر نے اور علامہ شعرانی نے چاروں اماموں کے بارے میں یہ بات لکھی ہے کہ إذا صح الحدیث فہو مذہبي (شرح عقود رسم المفتي: ۱۹) (۲) یہ جملہ نہ تو امام صاحب نے فرمایا ہے نہ امام مالک نے فرمایا ہے نہ امام شافعی اور امام احمد نے فرمایا اور نہ ہی امام ابن تیمیہ نے فرمایا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند