• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 16221

    عنوان:

     ہمارے شہر جمشید پور میں اہل حدیث کا غلبہ ہورہا ہے اوروہ لوگ ہمارے جماعت کے ساتھیوں کو بہکا دیتے ہیں۔اس لیے ہمیں آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔ آپ مجھے بتائیں کہ اہل حدیث کے رد میں کتابوں کا نام بتائیں یا آپ جس طرح مدد کرنا چاہیں کریں۔ اور میرا دوسرا سوال کہ آج کل میں دیکھ رہا ہوں کہ لوک جب ملتے ہیں تو سلام کرتے ہیں لیکن جب ایک دوسرے سے جدا ہوتے ہیں تو سلام نہیں کرتے بلکہ اللہ حافظ، یا خدا حافظ کا لفظ استعمال کرتے ہیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 16221

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):1665=1328-11/1430

    غیرمقلدین کے رد میں بے شمار کتابیں لکھی جاچکی، آپ رد غیرمقلدیت، الکلام المفید فی اثبات التقلید، مطالعہٴ غیرمقلدیت، کچھ دیر غیرمقلدین کے ساتھ، ادلہٴ کاملہ، مجموعہ مقالات ورسائل، منگاکر ان کا مطالعہ کریں۔ اگر کوئی چیز سمجھ میں نہ آئے یا کوئی چیز قابل اشکال ہو تو اسے لکھ کر معلوم کرلیں۔

    (۲) جدائی کے وقت سلام کی جگہ خدا حافظ کا استعمال کرنا درست نہیں، یہ دین میں تحریف ہے، البتہ اگر سلامِ وداع کے بعد چھوڑنے والا خدا حافظ وغیرہ کہہ دے تو اس کی اجازت ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند