• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 64188

    عنوان: بلیک ڈائی کرنے پر غسل ہوگا یا نہیں؟

    سوال: میری عمر ۲۲ سال ہے اور میرے سر کے بال بہت زیادہ سفید ہیں ،تو میرا سوال یہ ہے کہ میں اگر انہیں بلیک ڈائی کروں تو کیا غسل ہوجائے گا؟ میرا اندیشہ ہے کہ نہیں ہوگا ، کیوں کہ ڈائی لگانے سے بلیک کوٹنگ(تہ) چڑھ جاتی ہے بالوں پہ ۔ میں نے مقامی علماء سے پوچھا تو کچھ لوگوں نے کہا کہ ہوجائے گا تو کچھ نے منع کیا ۔ جنہوں نے کہا کہ ہوجاتاہے ان کا کہناتھا کہ اگر وہ کلر کرتا ہے نہ کہ ڈائی۔اب میں آپ سے جاننا چاہتاہوں کہ یہ فرق کس طرح کیا جائے کہ یہ چیز کلر کرتی ہے یا ڈائی؟

    جواب نمبر: 64188

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 563-504/Sn=6/1437 اگر ”ڈائی“ لگانے سے بالوں پر ”تہ“ جم جاتی ہے جو بالوں تک پانی پہنچنے سے رکاوٹ بنے تو اس کے ساتھ غسل فرض ادا نہ ہوگا، نیز یہ بھی ملحوظ رہے کہ ”بلیک ڈائی“ استعمال کرنا شرعاً جائز نہیں ہے، آپ ”سیاہ“ کے علاوہ کسی اور رنگ مثلاً مہندی کا خضاب استعمال کرسکتے ہیں۔ (التعلیق الممجد، ص: ۳۹۲، ط: بیروت، وبذل المجہود، ۱۷/ ۹۹، باب ما جاء فی خضاب السواد، ط: بیروت)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند