عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 604931
صابن اور شیونگ کریم کا جھاگ جسم یا كپڑے پر پڑجائے تو كیا حكم ہے؟
صابن اور شیونگ کریم کے جھاگ کے بارے میں کیا رائے ہے ؟ اگر جسم یا کپڑے پر لگ جائے توکیا دھونا ضروری ہے یا نہیں؟
جواب نمبر: 60493108-Aug-2021 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:842-668/sd=12/1442
صابن اور شیونگ کریم میں اگر کوئی حرام یا نجس چیز شامل نہ ہو تو اس کا جھاگ پاک ہوگا، اگر جسم یا کپڑے میں لگ جائے تو اس کو دھونا ضروری نہیں ہے ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
دھونے کے بعد بھی منی کا داغ کپڑے پر باقی رہ جائے تو كیا حكم ہے؟
2595 مناظرفرش پر ناپاك پانی پھیل جائے تو فرش كس طرح پاك ہوگا
7797 مناظرکیا اسلام میں کنٹکٹ لینس(انکھ کا اندرونی چشمہ) لگانے کی اجازت ہے؟ (۲)لینس سے متعلق شرعی احکام جیسے وضو یا دیگر احتیاطی تدابیر کی طرف رہ نمائی فرمائیں، مثلاً اس کو وضو سے پہلے اتارنا پڑے گا یا نہیں؟ (۳) دو طرح کے کنٹکٹ لینس ہوتے ہیں ایک نگاہ کو بڑھانے کے لیے ہوتا ہے۔ اور دوسرا آنکھ کے کلر کو تبدیل کرنے کے لیے، جو کہ دکھاوا کے لیے ہوتا ہے، کیا اس کی اجازت ہے؟
4224 مناظرمجھے کثرت پیشاب کی بیماری ہے۔پیشاب کرنے کے بعد پیشاب نہیں رکتا ہے اور پیشاب کے قطرے ایک گھنٹہ تک باہر آتے رہتے ہیں اور میں بہت دیر تک بھی پیشاب پر کنٹرول نہیں کرپاتا ہوں اور کچھ قطرے دوبارہ باہر آتے ہیں۔ اور پیشاب کے یہ تمام قطرے بغیر میرے علم کے باہر آتے ہیں، میں صرف اس وقت جان پاتاہوں جب میں اپنیخاص عضو کو دیکھتا ہوں۔ اس کی وجہ سے میں اپنی چڈی کے اندر ایک الگ کپڑا رکھتاہوں۔ میں نماز پڑھنے میں بہت شدید پریشانی محسوس کرتاہوں۔ ماضی میں جب نماز کا وقت آتا تھا تو میں الگ کپڑا اتار لیتا تھا اور چڈی کو بھی (میں شلوار قمیص پہنتا ہوں) او رمسجد جاتا ہوں۔ کچھ مرتبہ ایسا ہوا کہ جب میں مسجد سے آرہا ہوتا ہوں اپنے گھر میں داخل ہوا او راپنے عضو مخصوص کودیکھا تو یہ بھیگا ہواملا اور پیشاب کے قطرے میرے عضو مخصوص پر تھے۔ میں بہت زیادہ ذہنی تکلیف محسوس کرتا ہوں اور نماز کے بارے میں شبہ بھی ہوتا ہے کہ آیا یہ قبول ہوئی بھی یا نہیں کیوں کہ میں نہیں جانتاہوں کہ کب پیشاب کے قطرے باہر آئے تھے ، آیا میرے گھر جاتے ہوئے راستہ میں یا نماز کے دوران مسجد میں، یا یہ نماز کے وقت میں آیا تو اس صورت میں پیشاب کے قطروں نے مسجد کی زمین بھی چھوئی ہوگی اور اس کو ناپاک کردیا ہوگا۔ ...
3249 مناظر