عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 18457
دھات
کپڑے پر لگ جائے تو؟
جس
کو دھات کی بیماری ہے اور اس کو قطرہ سفید پانی کا کبھی کبھی آتا ہے اور وہ کپڑے
پر لگ جاتا ہے جو کہ ایک روپیہ سے بھی کم سائز میں ہے ،تو کیا وہ سوکھنے کے بعد اس
کو رگڑ کر ، جھاڑ کر اس کپڑے میں نماز پڑھ سکتے ہیں؟
جواب نمبر: 1845701-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ب): 80=80-1/1431
گاڑھی منی رگڑکر صاف کردینے کے بعد کپڑا پاک ہوجاتا ہے، مگر آپ پتلی منی آج کل کی رگڑکر صاف کرنے کے بعد نماز نہیں پڑھ سکتے ہیں، لہٰذا آج کل دھونا ضروری ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میرا سوال یہ ہے کہ جب عورت پر پاکی کا غسل فرض ہو تو کیا اس کے لیے اجازت ہے کہ وہ اپنی شرمگاہ کو دھونے کے بعد اپنے بالوں کو دھو لے اس کے بعد جسم کو پاک کرے ،کیا ایسا کرنے سے پاکی کا غسل ہوجاتا ہے یا نہیں؟
2830 مناظربیوی
کے ساتھ غسل، جماع
بالوں کو سیدھا کرنے سے کوئی واٹر پروف تہہ نہیں بنتی
1931 مناظرمیرا سوال یہ ہے کہ اگر کسی شخص کوپیشاب کے بعد قطرے آنے کی بیماری ہو اور ایسا شخص استنجا کے بعد عضو مخصوص پر ٹیشو پیپر لپیٹ لے،اس کے بعد جب وہ ٹیشوپیپر نکالیجب نماز پڑھنی ہو، تو کیا دوبارہ عضو مخصوص کودھونا لازم ہوگا یا نہیں؟ کیوں کہ وہ پہلے ہی استنجاء کرچکا ہے۔ اورکیا بغیر دھوئے وضو کرکے نماز ادا کرسکتا ہے؟ نیز کیا امامت بھی کرا سکتاہے؟کیوں کہ ٹیشو پیپر نکال کر دھونے کے بعد ایسا گمان ہوتاہے کہ جیسے پھر ایک یا دو قطرے آرہے ہیں، جب کہ بغیر دھوئے ایسا نہیں ہوتا۔
2314 مناظرکیا وضو کرنے کے بعد ستر عورت کھلنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟
4291 مناظراگر ناپاک پانی کو فلٹر کرلیا جائے تو کیا وہ پاک ہوجائے گا؟
4565 مناظرمیری پریشانی یہ ہے کہ جب بھی میں کھانا وغیرہ کھاتا ہوں تو مجھے گیس کی پریشانی شروع ہوجاتی ہے۔ آج کل رمضان میں افطار کے بعد نماز اور ہر کھانے کے فوراً بعد تراویح پڑھنی ہوتی ہے جس کی وجہ سے میں بہت مشکل کا شکار ہوں۔ کیوں کہ وضو کرتا ہوں اورنماز عشاء کے لیے کھڑا ہوتا ہوں تو گیس شروع ہوجاتی ہے اگر بڑی مشکل سے روک لوں تو نماز کے بعد پھر وضو کروں اور پھر تراویح میں یہی پریشانی ہوتی ہے ۔ اکثر تین سے چار بار ایساہوتا ہے کہ گیس نکل رہی ہے یا نکل جائے گی اس لیے نماز میں بس گیس کو قابو میں کرنے میں ہی دماغ رہتا ہے اور بڑی مشکل ہوتی ہے۔ کیوں کہ تراویح میں بار بار وضو کرنا اور پڑھنا بڑا مشکل ہے۔ خاص طور پر جب میں وضو کرتا ہوں اور نماز کی تیار ی کرتا ہوں تو یہ پریشانی اکثر جمعہ کی نماز اور اور نمازوں میں بھی ہوتی ہے۔ برائے مہربانی اس پریشانی کا کوئی حل بتائیں کہ میں نماز کیسے پڑھوں؟ کیا ایک وضو سے نماز اس وقت کی پڑھ سکتا ہوں؟ یا بار بار وضو کرنا پڑے گا؟
3426 مناظر