• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 52482

    عنوان: كیا واشنگ مشین میں دھلے ہوئے كپڑے پاك ہوجاتے ہیں؟

    سوال: کندھوں میں تکلیف کی وجہ سے ہم کپڑے دھوتے ہو ے بار بار نچوڑتے نہیں ہیں بلکہ واشنگ مشین سے نکال کر ۱ بار کنگھالتے ہیں پھر ٹونٹی کی پائپ پر اکٹھے لٹکا دیتے ہیں،یا جالی دار ٹوکری میں ڈال دیتے ہیں جب پانی ٹپکنا بند ہو جاے پھر دوسری بار اسی طرح لٹکاتے ہیں،اسی طرح تیسری بار ،کیا اس طرح کپڑے پاک ہو جاتے ہیں؟

    جواب نمبر: 52482

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 781-781/M=6/1435-U واشنگ مشین کے ذریعہ دھوئے گئے کپڑے پاک ہوجاتے ہیں کیوں کہ اس میں گندہ پانی بہاکر نیا بانی کے ذریعہ دھونے کا عمل بار بارکیا جاتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند