• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 29330

    عنوان: دانت خراب ہوگیا ہے ، کیا اس کو فیکاس لگوانے میں گنا تو نہیں ؟ (۱) اگر لگوالیا تو کیا غسل صحیح ہوجاتاہے؟ (۳) جس نے لگوایا اس کے کرنے کے بعد اس دانت کو اٹھانا ضروری ہے یا مردے کے ساتھ جانے دینا درست ہے ؟ (۴) جو فیکس نہ ہو اس کا کیا حکم ہے؟

    سوال: دانت خراب ہوگیا ہے ، کیا اس کو فیکاس لگوانے میں گنا تو نہیں ؟ (۱) اگر لگوالیا تو کیا غسل صحیح ہوجاتاہے؟ (۳) جس نے لگوایا اس کے کرنے کے بعد اس دانت کو اٹھانا ضروری ہے یا مردے کے ساتھ جانے دینا درست ہے ؟ (۴) جو فیکس نہ ہو اس کا کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 29330

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 240=133-2/1432

    (۱) ضرورت کے وقت فِکس طور پر دانت لگوانے کی گنجائش ہے۔
    (۲) اگر آسانی سے نکلنا ممکن نہ ہو تو غسل درست ہوجائے گا۔
    (۳) انتقال کے بعد نکالنا ضروری نہیں۔
    (۴) اسے نکال لینا بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند