عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 610158
ہتھیلی میں پسینہ كی چمك ہو اس سے نجس كپڑا چھو لینے سے ہاتھ نجس نہ ہوگا ؟
سوال : حضرت مفتی صاحب میرا ایک سوال ہے میرے ہاتھ میں تھوڑی بہت پسینہ آتا ہے جو کہ اور پسینہ بہت کم مقدار میں ہوتا ہے میرا ہاتھ بھی نہیں بھیگ پاتا بلکہ ہاتھ میں پسینہ کا چمک دکھائی دیتا ہے اگر میں اپنے ہاتھوں سے ناپاکی والے کپڑے کو ٹچ کر دو تو میرے ہاتھوں میں ناپاکی کا اثر آ جائے گا جبکہ میں کپڑے ٹچ بھی کرتا ہوں تو کپڑا بھی نہیں بھیگتا۔
جواب نمبر: 610158
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 834-630/D=08/1443
جو تفصیل آپ نے لكھی ہے كہ ہتھیلی میں صرف پسینہ كی چمك محسوس ہوتی ہے ایسی حالت میں كسی نجس كپڑے كو چھونے سے ہاتھ نجس نہ ہوگا۔ وإلا أي إن لم بظهر أثرها فيهما فلا ينجسان (حاشية طحطاوي على المراقي: 158)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند