عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 153941
جواب نمبر: 153941
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1289-1257/sd=12/1438
کارپیٹ یا قالین جسے نچوڑا نہ جاسکے ، اگر وہ ناپاک ہوجائے ، تو اُس کی پاکی کا طریقہ یہ ہے کہ اسے تین مرتبہ دھویا جائے اور ہر مرتبہ دھوکر اتنی دیر چھوڑ دیا جائے اُس سے پانی ٹپکنا بند ہوجائے ، پوری طرح سوکھنا ضروری نہیں ہے ، تین مرتبہ ایسا کرنے سے پاک ہوجائے گا۔ وما لا ینعصر یطہر بالغسل ثلاث مرات والتجفیف فی کل مرة؛ لأن للتجفیف أثرا فی استخراج النجاسة وحد التجفیف أن یخلیہ حتی ینقطع التقاطر ولا یشترط فیہ الیبس. ( الفتاوی الہندیة : ۴۲/۱، الفصل الأول فی تطہیر النجاسات)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند