• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 36214

    عنوان: گرمی اور سردی کے استنجے میں کیا فرق ہے ؟ یا دونوں ایک ہی طریقہ سے ہوتے ہیں ؟

    سوال: گرمی اور سردی کے استنجے میں کیا فرق ہے ؟ یا دونوں ایک ہی طریقہ سے ہوتے ہیں ؟

    جواب نمبر: 36214

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 53=41-1/1433 ڈھیلہ سے استنجا کرنے میں فرق ہے، گرمی میں عامةً خصیتین لٹکے اور ڈھیلے رہتے ہیں اس لیے ڈھیلے سے بڑے استنجے کا مقام صاف کرنے میں آگے سے پیچھے کی طرف کو لے جائے تاکہ خصیتین نجاست میں ملوث نہ ہوں اور سردی میں اس کے خلاف کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند