• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 28829

    عنوان: ویسلین لگانے کے بعد وضو کرنے سے پہلے صابون سے دھونا شرط ہے ، کیا ویسلن پانی کو روکتاہے؟

    سوال: ویسلین لگانے کے بعد وضو کرنے سے پہلے صابون سے دھونا شرط ہے ، کیا ویسلن پانی کو روکتاہے؟

    جواب نمبر: 28829

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 112=112-2/1432

    ویسلین پانی پہنچنے سے مانع نہیں ہوتا بلکہ چکناہٹ کی وجہ سے پانی بہت تیزی کے ساتھ کھال سے مس ہوکر گزرجاتا ہے، لہٰذا وضو سے پہلے گلے ہوئے ویسلین کو صابون سے دھونا ضروری نہیں، ہاں دھولینا اچھا ہے او راگر ویسلین میں ناپاک اجزاء شامل ہوتے ہوں تو اس کو لگانا درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند