• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 611268

    عنوان:

    ایك عضو خشك ہونے كے بعد دوسرا دھویا جائے تو وضو ہوگا یا نہیں؟

    سوال:

    سوال : وضو میں چہرہ دھوئے بغیر تمام اعضاء کو خشک اور خشک کرنے کے بعد کیا چہرہ دھونے کے بعد وضو ہوگا؟

    جواب نمبر: 611268

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1000-844/B=09/1443

     وضو تو ہوجائے گا؛ البتہ ایسا كرنا خلاف اولیٰ ہے اور اعضاء وضو كو ترتیب سے نہ دھونا خلاف سنت ہے۔ وضو كرنے میں اعضاء كے دھونے میں پے در پے دھونے كا اہتمام كرنا چاہئے كہ دوسرا عضو دھونے میں پہلا عضو خشك نہ ہوجائے۔ لیكن اگر كسی نے پہلا عضو دھوكر دوسرا عضو دھونے میں دیر كردی یہاں تك كہ پہلا عضو خشك ہوگیا تو یہ عمل خلاف اولیٰ ہوگا‏، وضو صحیح ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند