• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 171277

    عنوان: مثانے کی نالی میں نمی سے وضو ٹوٹ جاتا ہے کہ نہیں؟

    سوال: میرے ساتھ یہ مسئلہ ہے کہ میرا مثانہ(چھوٹے پیشاب والی جگہ )اکثر اوقات گردوں کے مسئلے کی وجہ سے پیشاب یا پیپ وغیرہ کی وجہ سے اندرونی(آخری سرے سے تھوڑا اندر کی جانب)طور پر نم رہتا ہے لیکن کوئی بھی قطرہ وغیرہ اس سے باہر نہیں آتا تو کیا اس صورت میں میرا وضو جاتا رہے گا یا نہیں؟ اور کیا یہ معلوم کرنے کے لیے کہ کیا کوئی مادہ باہر نکلا ہے یا نہیں پیشاب کی جگہ کو چھوکر دیکھنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے کہ نہیں؟

    جواب نمبر: 171277

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1214-1066/L=11/1440

    اگر پیشاب یا پیپ قلفہ (حشفہ ) سے اوپر تک ہے تو اس کی وجہ سے وضو نہیں ٹوٹے گا اور اگر پیشاب یا پیپ قلفہ (حشفہ) کی جگہ تک آجائے تو وضو ٹوٹ جائے گا۔

    ولو نزل البول إلی قصبة الذکر لم ینقض الوضوء ولو خرج إلی القلفة نقض الوضوء. کذا فی الذخیرة وہو الصحیح. ہکذا فی البحر الرائق.(الفتاوی الہندیة 1/ 10)

    نوٹ: اگرآپ کی یہ حالت دائمی یا اکثری رہتی ہو کہ آپ کو نماز کے پورے وقت میں اتنا وقت نہ مل پاتا ہو کہ آپ وضو کرکے باوضو کم ازکم فرض نماز ادا کرسکیں تو ایسی صورت میں آپ دوبارہ سوال کریں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند