• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 607893

    عنوان:

    سوکر اٹھ کر کپڑے پر منی دیکھنے سے غسل کا حکم

    سوال:

    سوال : میرا آپ سے یہ سوال تھا کہ اگر رات کو سوتے ہوئے منی نکل جائے اور بدن کی کسی بھی جگہ پر ناپاکی نہ لگی ہو صرف کپڑوں پر لگی ہوتو کیا اس حالت میں غسل فرض ہے ؟ یابرائے کرم اس کا جواب دے دیں۔ شکریہ

    جواب نمبر: 607893

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 579-382/H=04/1443

     جب منی کا نکلنا بظن غالب محسوس ہوتا ہے اور کپڑے پر لگی ہوئی مشاہَد ہے خواہ جسم پر نہ دکھائی دیتی ہو تب بھی غسل واجب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند