• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 155259

    عنوان: غسل جنابت کے دوران قطرے آنا

    سوال: میں غسل جنابت میں شروع میں استنجا کے بعد کلی کرکے ناک میں پانی ڈالتا ہوں، اس کے بعد بدن کو دہوتے ہوئے غسل کے بیچ میں پیشاب کے قطرے آتے ہیں تو مجھے از سر نو کلی کرکے غسل شروع کرنا ضروری ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 155259

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:44-75/sn=3/1439

    کلی وغیرہ کرنے کے بعد بدن دھوتے وقت اگر پیشاب کا قطرہ نکل جائے تو اس کی وجہ سے از سر نو کلی کرکے غسل شروع کرنا ضروری نہیں ہے، شروع میں جو کلی کی تھی غسل میں فرض کلی کی طرف سے وہی کافی ہے۔

    ----------------------------

    جواب صحیح ہے البتہ اگر دوبارہ کلی وغیرہ کرلے تو بہتر ہے۔ (ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند