• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 22041

    عنوان:

    میرا سوال یہ ہے کہ مجھے پیشاب کے بعد قطرے گرتے ہیں اور وہ کپڑوں پر لگتے ہیں اب جب میں نماز کے لیے وضو کرتا ہوں تو میں اس جگہ کو جہاں قطرے گرے تھے اس کو پانی سے دھو لیتا ہوں جو کہ مجھے ایک مفتی نے بتایا تھا۔ میں پھر بھی آپ سے یہ سوال پوچھ رہا ہوں کیا اس طرح ناپاکی دور ہوجاتی ہے کہ نہیں؟ برائے کرم جلدی جواب دیجئے گا۔

    سوال:

    جواب نمبر: 22041

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 974=736-5/1431

    جسم یا کپڑے میں جس حصہ پر قطرات پیشاب کے لگ جائیں اُس حصہ کو دھولینے سے جسم اور کپڑا پاک ہوجاتا ہے پورا جسم اور پورا کپڑا دھونا واجب نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند