• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 603282

    عنوان:

    زخم سے خون بہا نہیں بلكہ ہاتھ لگنے سے اس پر خون لگ گیا ؟

    سوال:

    سوال یہ تھا کہ زخم لگا اور خون نہیں بہا..․ پھر ہاتھ سے دیکھا تو خون ہاتھ کو لگ گیا..․ کیا اس صورت میں وضو باقی ہے ؟

    جواب نمبر: 603282

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 573-460/D=07/1442

     زخم سے خون نکل کر اگر بہہ جائے تو اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؛ خون زخم پر ہی ہو تو اسے پوچھ دینے سے وضو نہیں ٹوٹتا، ہاں اگر خون کو اپنی حالت پر چھوڑ دیتا تو بہہ پڑتا تو وضو ٹوٹ جائے گا۔ لو مسح الدم کلما خرج ولو ترکہ لسال؛ نقض وإلا لا۔ (الدر مع الرد: 1/262، زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند