• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 25010

    عنوان: میں جس کمپنی میں کام کرتاہوں اس میں انگریزی طرز کا بیت الخلاء بنا ہواہے، یہاں پر غیر مسلم بھی کام کرتے ہیں ، پتا نہیں وہ لوگ بیت الخلا کے اندر کیا کیا کام کرتے ہیں۔ ایسے حالات میں ہم لوگ کسی طرح سے سنت کے مطابق طہارت تو نہیں کرسکتے ہیں، پیشاب کرنے میں بھی کراہت آتی ہے اور میں کبھی کبھار کھڑے ہو کر ہی پیشاب کرتاہوں، لیکن پیشاب کی جگہ کو دھولیتاہوں، براہ کرم، بتائیں کہ میری نماز ہوگی یا نہیں۔ 

    سوال: میں جس کمپنی میں کام کرتاہوں اس میں انگریزی طرز کا بیت الخلاء بنا ہواہے، یہاں پر غیر مسلم بھی کام کرتے ہیں ، پتا نہیں وہ لوگ بیت الخلا کے اندر کیا کیا کام کرتے ہیں۔ ایسے حالات میں ہم لوگ کسی طرح سے سنت کے مطابق طہارت تو نہیں کرسکتے ہیں، پیشاب کرنے میں بھی کراہت آتی ہے اور میں کبھی کبھار کھڑے ہو کر ہی پیشاب کرتاہوں، لیکن پیشاب کی جگہ کو دھولیتاہوں، براہ کرم، بتائیں کہ میری نماز ہوگی یا نہیں۔ 

    جواب نمبر: 25010

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1500=1157-10/1431

    پیشاب کی چھینٹوں سے آپ احتیاط کرلیتے ہوں تو چونکہ پیشاب کی جگہ آپ دھولیتے ہیں اور بدن کے کسی حصہ پر نجاست لگی رہنے کا یقین نہیں ہے اس لیے نماز بلا تردد درست ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند