Q. میری چڈی یا کپڑوں پر منی لگ گئی اب میں عموماًکپڑے واشنگ مشین میں دھوتا ہوں پر ایسی چڈی جس پر منی لگی ہوئی تھی کو میں نے پہلے ہاتھ سے صاف پانی سے خوب رگڑ کر تین دفعہ دھویا پھر اس کے بعد مشین میں ڈالا لیکن سوکھنے کے بعد چڈی پر ہلکا سا سفید رنگ کا داغ نظر آیا، جو کہ چڈی کی تہہ میں جذب تھا۔ کیا ایسی چڈی پہن کر نماز ہوسکتی ہے؟ (۲)کافی عرصہ پہلے میں نے ایک سوال کیا تھا کہ کبھی کبھی میرے سامنے کوئی کام ہو رہا ہوتاہے تو مجھے لگتا ہے کہ یہ کام پہلے بھی ہو چکا ہے اور مجھے اس کے بعد ہونے والے حالات کے بارے میں بھی اندازہ ہوجاتا ہے کہ اب آگے کیا ہوگا، او رمیرا اندازہ 80فیصد ٹھیک ہی ہوتا ہے۔ بعض دفعہ تو میں ایسے ہی گھبرا جاتا ہوں کہ یہ کیا خیالات ہیں کیا یہ کوئی جادو وغیرہ تو نہیں ہے یا کہ صرف چھٹی حس ہے؟