• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 38547

    عنوان: میرے ذہن میں شہوت پرستی کے خیالات بہت کثرت سے آتے ہیں،

    سوال: میرے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ میرے ذہن میں شہوت پرستی کے خیالات بہت کثرت سے آتے ہیں، ہوتا یہ ہے کہ ایسے خیالات آنے کے کافی دیر بعد آدھا یا ایک یا دو گھنٹے بعد جب شہوت کے خیالات ذھن میں نہیں ہوتے ، میں باتھروم جاتا ہوں تو پیشاب کے ساتھ منی بھی واضح طورپر نکلتی ہے۔ لیکن منی کے نکلتے وقت شہوت میں مزہ نہیں ہوتا بلکہ ہلکی سی تکلیف ہوتی ہے ، میرا سوال ہے کہ کیا اس سے غسل فرض ہوجاتا ہے؟

    جواب نمبر: 38547

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 870-715/B=5/1433 اس صورت میں آپ کے اوپر غسل فرض نہیں، استنجا کرلینا کافی ہے، نماز پڑھنی ہو تو صرف وضو کرکے نماز پڑھ سکتے ہیں۔ ================ نوٹ: شہوت پرستی کے خیالات سے بچنے کے لیے آپ جب تک نیند نہ آجائے درود شریف پڑھتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند