• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 608865

    عنوان:

    زخم سے خون وغیرہ نکل کر موزہ میں لگ جائے تو کیا حکم ہے

    سوال:

    سوال : کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ پاؤں پر زخم ہے اس صورت میں موزہ پہن لیا تو اگر زخم سے کچھ خون وغیرہ نکلے تو کیا وضو ٹوٹ جائے گا یا موزہ کی مدت سے پہلے مسح برقرار ہے ؟موزہ اتار کر پاؤں کو دھونا نہیں پڑے گا موزہ کو پٹی شمار کریں گے ؟ اس بارے وضاحت فرمائیں۔ جزاک اللہ خیرا۔

    جواب نمبر: 608865

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 628-492/M=06/1443

     اگر زخم سے خون وغیرہ نکل کر بہہ جائے تو ایسی صورت میں وضو ٹوٹ جائے گا، اگر ناپاکی خفین کے اندر لگ جائے اور معفوعنہ مقدار سے زائد ہوتو نکال کر اسے بھی پاک کرنا ہوگا اور خفین اتار دینے کی صورت میں مسح کی مدت باطل ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند