عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 13752
میری
داڑھی گھنی نہیں ہے کیا مجھے وضو کرتے وقت پوری داڑھی کے بالوں میں پانی پہنچانا
فرض ہے؟ یا صرف تھڈی کے بال اور چہرے پر جو بال ہے اس تک پانی پہنچانا ضروری ہے؟
میری
داڑھی گھنی نہیں ہے کیا مجھے وضو کرتے وقت پوری داڑھی کے بالوں میں پانی پہنچانا
فرض ہے؟ یا صرف تھڈی کے بال اور چہرے پر جو بال ہے اس تک پانی پہنچانا ضروری ہے؟
جواب نمبر: 1375228-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 966=769/ل
اسفل ذقن، تھوڑی کے نیچے اور چہرے پر جو بال ہیں ان کا دھونا ضروری ہے پوری داڑھی کے بالوں میں پانی پہنچانا ضروری نہیں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
مرد عورت كی شرم گاہ سے اپنی شرمگاہ ٹچ كرے اور عورت كو انزال ہوجائے تو كیا غسل دونوں پر واجب ہوگا یا صرف عورت پر؟
6317 مناظرانزال خواب میں ہو اور دھبہ دكھائی دے تو کیا حکم ہے؟
9128 مناظرمیری پریشانی یہ ہے کہ جب بھی میں کھانا وغیرہ کھاتا ہوں تو مجھے گیس کی پریشانی شروع ہوجاتی ہے۔ آج کل رمضان میں افطار کے بعد نماز اور ہر کھانے کے فوراً بعد تراویح پڑھنی ہوتی ہے جس کی وجہ سے میں بہت مشکل کا شکار ہوں۔ کیوں کہ وضو کرتا ہوں اورنماز عشاء کے لیے کھڑا ہوتا ہوں تو گیس شروع ہوجاتی ہے اگر بڑی مشکل سے روک لوں تو نماز کے بعد پھر وضو کروں اور پھر تراویح میں یہی پریشانی ہوتی ہے ۔ اکثر تین سے چار بار ایساہوتا ہے کہ گیس نکل رہی ہے یا نکل جائے گی اس لیے نماز میں بس گیس کو قابو میں کرنے میں ہی دماغ رہتا ہے اور بڑی مشکل ہوتی ہے۔ کیوں کہ تراویح میں بار بار وضو کرنا اور پڑھنا بڑا مشکل ہے۔ خاص طور پر جب میں وضو کرتا ہوں اور نماز کی تیار ی کرتا ہوں تو یہ پریشانی اکثر جمعہ کی نماز اور اور نمازوں میں بھی ہوتی ہے۔ برائے مہربانی اس پریشانی کا کوئی حل بتائیں کہ میں نماز کیسے پڑھوں؟ کیا ایک وضو سے نماز اس وقت کی پڑھ سکتا ہوں؟ یا بار بار وضو کرنا پڑے گا؟
3390 مناظروضو كے بعد ناخن كاٹنا ناقض وضو نہیں ہے
11106 مناظرکیا ناپاک خشک بستر پر سونا حرام، مکروہ تحریمی یا مکروہ تنزیہی یا مباح ہے؟ برائے کرم میرے ظاہر اورباطن کی تصحیح اور دنیا و آخرت کی کامیابی کے لیے دعا کریں؟
2604 مناظرحضرت مجھے یہ پوچھنا ہے آپ سے کہ (۱) ہمیں چالیس دن سے پہلے جو صفائی کرنی ہے وہ کون کون سے بالوں کی کرنی ہے؟کچھ بال شرمگاہ کے برابر میں پیر کے اوپر بھی ہیں کیا اس کی بھی صفائی کرنی ہوگی؟ میں نے ساؤتھ افریقہ کی ایک ویب سائٹ پر فتوی پڑھا کہ (۲) میاں اوربیوی ایک دوسرے کے ساتھ مشت زنی کرسکتے ہیں۔ مفتی ابراہیم دیسائی نے اجازت دی ہے اوراس کو جائز قرار دیا ہے۔ آپ اس کے بارے میں کیا کہتے ہیں۔ اوران سے ایک اور سوال پوچھا گیا کہ (۳) کیا میاں اوربیوی سیکسی ٹوائیز (جنسی خواہش کی تکمیل کے آلات) سے کھیل سکتے ہیں؟ انھوں نے کہا کہ ?میاں اوربیوی ایک دوسرے کی ضرورت پوری کرنے کے لیے کافی ہیں?۔ اس کے بارے میں آپ کیا کہیں گے؟
5427 مناظرمیرے ایک دوست یہ جاننا چاہتے ہیں کہ اگر
کسی شخص کی ریح خارج ہوجاتی ہے تو اس کا وضو ٹوٹ جاتا ہے، اور پھر ہم ہاتھ، منھ،
کہنی اور پیر دھوتے ہیں اور وضو مکمل کرلیتے ہیں اور پھر نماز پڑھ لیتے ہیں۔ یہ
بات سمجھ میں نہیں آئی کہ ہم نے اس جگہ کو نہیں دھویا جس جگہ سے ہوا خارج ہوئی تھی
تو ہوا خارج ہونے سے وضو کیسے ٹوٹ گیا اور ناپاکی ہوگئی او ردوبارہ وضو کرنے کے لیے
اس جگہ کا دھونا ضروری نہیں جو جگہ وضو ٹوٹنے کا سبب بنی۔ از راہ کرم اس کا جواب
جلدی دیں اس طرح کے سوالات غیر مسلم حضرات بھی معلوم کرتے ہیں۔
اگر ناپاک مٹی کی دھول کپڑے میں لگ جائے تو کیا حکم ہے؟
2937 مناظر